وبا شروع ہونے کے بعد پہلی بار ووہان شہر سے نکلنے کی اجازتPermission to leave Wuhan for the first time since the outbreak began

چین کے شہر ووہان میں جہاں سے کورونا وائرس ایمرجنسی کی شروعات ہوئی تھی ٹرین، سڑک اور ہوائی راستے کھول دیے گئے ہیں, 23 جنوری کے بعد پہلی بار لوگ ووہان سے   
                نکل سکیں گے                                          
;">ووہان میں پولیس نے کاروں کے ذریعہ سفر کرنے والوں کو سڑکوں پر شدید رش کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ فضائی سروس کی محدود بحالی کے باوجود پابندی ختم ہونے کے پہلے روز 200 پروازیں اڑیں گیں جن میں 10 ہزار مسافر ہوں گے.

چین کے سرکاری میڈیا سے نشر ہونے والی تصاویر میں روانگی کے لیے تیار 100 تیز رفتار ٹرینیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کے سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔
تقریباً 10 ہفتوں تک لاکھوں لوگ ووہان میں رہنے ہر مجبور تھے اور صرف خصوصی اجازت نامے والے چند افراد کو صحت کی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت تھی۔
ووہان شہر کو کھولنے سے چند گھنٹے پہلے ہی چین نے اعلان کیا تھا کہ وبا کے شروع ہونے کے بعد سے منگل پہلا دن ہے جس میں کورونا وائرس سے ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ حالانکہ بہت سے ماہرین نے چین کی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار پر شک کا اظہار کیا ہے لیکن عمومی رجحان حقیقت کے قریب معلوم ہوتا ہے"






Post a Comment